کھاریاں : سانحہ اٹک بزدلانہ کارروائی ہے شدید مذمت کرتے ہیں شہداء کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کے صبرکے لئے دعا گو ہیں۔
دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کے ارادے متزلزل نہیں ہو سکتے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو بھی تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک تحفظ اسلام مولانا اصغر توحیدی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فیصل گجر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اٹک پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم جہاں اس سانحہ کی مذمت کرتے ہیں وہاں پنجاب حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔