سانحہ اٹک، شجاع خانزادہ کی ریکی کرنیوالے دو دہشت گرد دیپال پور سے گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ اٹک میں ملوث دو مبینہ دہشتگرد طاہر اور محمد زبیر کو دیپال پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی لاہور میں نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور زیر حراست گردوں کی نشاندہی پر حساس اداروں نے ہری پور میں بھی چھاپا مارا۔

اس سے پہلے سانحہ اٹک میں ملوث فیصل آباد سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کے مطابق یہ نیٹ ورک کالعدم تحریک طالبان کے اغوا کار گروپ سے بھی منسلک تھا اور اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ مبینہ دہشت گرد شعیب چیمہ اس کے ساتھی طارق اور دیگر درجن بھر مبینہ دہشت گردوں سے لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔

حساس اداروں نے دو روز قبل سمن آباد اور جڑانوالہ روڈ کے علاقوں سے مشکوک افراد کو پکڑا جس کے بعد شعیب چیمہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔