کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کراچی نے سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی، مقدمے کے ایک ہزار 23 گواہوں کی فہرست کی نقول وکلا کو فراہم کر دی گئیں، تفتیشی افسر نے معافی نامہ جمع کرا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نوشابہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بدلیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نےعدالت میں پیش ہوکر معافی نامہ جمع کرایا۔ فیکٹری مالکان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ فیکٹری مالکان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے اور میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع نہ کرایا تو ان کی حاضری سے استسثنیٰ کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمے کے ایک ہزار 23 گواہوں کی فہرست پیش کی جس کی نقول وکلا کو فراہم کر دی گئیں۔ تفتیشی افسر نے پہلے 950 گواہوں کے نام بتائے تھے پھر770 بتائے۔اس کے بعد ایک ہزار 43 بتائے لیکن لسٹ ایک ہزار 23 کی گواہوں کی لسٹ پیش کی۔
عدالت کا تفتتیش افسر کی تضاد بیانی پر شدید برہمی کااظہار کیا اور انہیں متنبہ کیا کہ قانون پڑھ کر عدالت آئیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی اور وکلا سے کہا کہ اس بار لمبی تاریخ دے رہی ہوں، آئندہ ایک ہفتے سے زائد وقت نہیں دیا جائے گا۔