سانحہ قصور پولیس اسٹیٹ کی بدترین مثال ہے۔ سپین چوہدری شفاعت

Child Rape

Child Rape

کھاریاں : سانحہ قصور پولیس اسٹیٹ کی بدترین مثال ہے اس خبر کو سن کر کوئی انسان افسوس کئے بلکہ شدید مذمت کئے بغیر نہیں رہ سکتا ہم اس سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان درنوں کو عبرتناک اور سرعام سزا دی جائے۔

تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی وقوعہ پیش نہ آ سکے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی سپین چوہدری شفاعت گجر نے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان غمزدہ اور مظلوم خاندانوں سے پی ٹی آئی نے اظہار ہمدردی کیا۔

ان کی آواز بنکر حکمرانوں کو جھنجھوڑا اب حکمران اپنی صفائیاں پیش کرتے پھر رہے ہیں ہم میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اس سانحہ کو اُجاگر کیا۔

انسانی شکلوں میں درندوں کو بے نقاب کیا حکومت ان درندوں کو سرعام پھانسی پر لٹکائے تاکہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔