سانحہ حویلیاں، جنید جمشید کی میت کراچی روانہ کر دی گئی
Posted on December 14, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Junaid Jamshed
کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی روانہ کر دی گئی۔
میت منتقلی سے قبل نور خان ایئر بیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایئر چیف نے بھی شرکت کی۔
نور خان ایئر بیس جنید جمشید کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دوپہر ایک بجے کراچی میں بھی ادا کی جائیگی۔