اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سانحہ خیر پور کی شفافانہ تحقیات کے لئے 3 افسران کو معطل کر کے فوری طور پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
این ایچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ خیرپور کی شفافانہ تحقیقات کے لئے این ایچ اے سکھر کے جنرل منیجر مکیش کمار سمیت 3 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کئے گئے دیگر افسرا ن میں این ایچ اے سکھر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جہانگیر اور ڈائریکٹر مینٹیننس محمد ادریس شامل ہیں، تینوں افسران کو معطل کر کے فوری طور پر اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خیر پور میں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔