لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار مصباح سرور نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں اس لئے انھیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل کا موقف تھا کہ وزیراعلیٰ کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی ہے۔ کیس کا ابھی تفصیلی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔