لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون پر قائم جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کو وقوعہ کے روز زخمی ہونے والے پندرہ پولیس افسران و اہلکاروں نے بیان ریکارڈ کروادیا۔
جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے روز زخمی ہونے والے پندرہ پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے تحریری بیان جمع کروادیئے ہیں۔
عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں ان کے بیان پہلی جوائنٹ انٹروگیشن کو دیئے بیانات سے ملتے جلتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ جوائنٹ اٹنٹروگیشن ٹیم نے بیس پولیس افسران و اہلکاروں کو نوٹسسز بھجوائے تھے جن میں پانچ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔ جو آئندہ چند روز میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ابھی تک تین پولیس افسران کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی انہیں موصول نہیں ہوا ہے۔