ملتان (جیوڈیسک) سیشن کورٹ ملتان میں سانحہ قاسم باغ کا مقدمہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے خلاف درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ قاسم باغ تحریک انصاف کے قائدین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
تحریک انصاف کے قائدین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ درخواست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، جہانگیر ترین، اعجاز چودھری، نور بھابھہ اور اعجاز جنجوعہ کے نام شامل ہیں۔