بدین (عمران عباس) واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان ایک ایسا مارکہ تھا جس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت نے اسلام کو باطل کے مقابلے میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے سربلند کردیا، علمائے اکرام بدین میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
پانچویں کی شب کو ہونے والی مجالس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بدین کے مرکزی امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ ، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ قصر شاہ نجف امام بارگاہ عزاخانہ زہرا میں مختلف علمائے اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلاحق اور باطل کے درمیان ایک ایسا مارکہ تھا جس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت نے اسلام کو باطل کے مقابلے میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے سربلند کردیا۔
امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس میں عزاداران حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ جگہ جگہ سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔۔۔