کوئٹہ (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کاعدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان صوبے بھر کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہو رہی۔
بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے سانحہ پشاور کے شہدا کی برسی اور ان شہدا کی قربانی کی یاد میں عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا جس کے تحت صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے اور عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بچوں کی قربانی نے قوم کو متحد کر دیا ۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے جو ذہنوں پر ہمیشہ نقش رہے گا تاہم اس واقعے نے پوری قوم کو ایک طاقت بنا دیا۔