پشاور (جیوڈیسک) اے پی ایس پشاور میں ہونے والی مرکزی تقریب، وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف سمیت چاروں ، وزرائے اعلیٰ، شہید بچوں کے والدین اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔ ایک ماں پورا سال بیت جانے کے باوجود بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔
پنڈال میں شہید بچوں کی لہراتی تصاویر نے ہر دل رنجیدہ کردیا ۔ اے پی ایس پشاور میں ہونے والی مرکزی تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل ساتھ ساتھ تقریب میں پہنچے۔
شہید بچوں کے والدین پنڈال میں آئے تو حاضرین نے کھڑے ہو کران سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے پھول جیسے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جنرل راحیل آگے بڑھ کر سب کا اسقبال کرتے رہے ۔ شہید ہونے والے ایک بچے کی شکستہ دل ماں جب وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پاس پہنچی تو اس کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا۔
بعض شہید بچوں کے غمزدہ والدین کو سہارا دیکر لایا گیا تو وہاں موجود ہر دل دکھی ہوگیا۔ تقریب میں چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخوا، عمران خان، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ سمیت اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔