اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر میاں محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ سانحہ پی کے 661 المناک حادثہ ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم و الم کی اس گھڑی میں الخدمت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انچارج عصمت اللہ قریشی نے کہا کہ رات بھرسے ہماری ٹیمیں ریسکیواور ریلیف کے کاموں مصروف عمل ہیں۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس حویلیاں اور پمز ہسپتال میں 150 سے زائد رضاروں اور 15 ایمبو لینسز نے حصہ لیا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس سے شہداء کی میتوں کوہیلی پیڈ میں شفٹ کیا۔ایوب میڈیکل کمپلیکس میں الخدمت ریسکیو آپریشن کی نگرانی محمد وسیم اور احسان قادر نے کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سانحہ پی کے 661 کے شہداء کے لواحقین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔