سانحہ یوحنا آباد، مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ یوحنا آباد کے دوران مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون مریم صفدر لاہور کی سیشن عدالت پیش ہوئیں۔ اس موقعہ پر وکیل استغاثہ نے کیس کی مزید تیاری کے لئے وقت مانگا جس پر عدالت نے آئیندہ ہفتہ 18 اپریل تک مریم صفدر کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

مریم صفدر کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی دباؤ میں ہیں بات نہیں کر سکتی تاہم بعدازاں مریم صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہنگامے کے روز وہ اپنے عزیز کے گھر ایمرجنسی میں جا رہی تھی کہ مظاہرین نے اسے روکا اور بدتمیزی کی۔ جس پر افراتفری میں گاڑی کی رفتار تیز ہوئی۔

مدعیان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح پولیس نے مریم کو پہلے حراست میں لیا پھر فرار کرا دیا اس سے کیس کی تفتیش کے معیار پر سوال اٹھتے ہیں۔ ہم عدالت میں اپنا کیس بھرپور طور پر لڑیں گے۔