کراچی (اسٹاف رپوررٹر) پاکستان پیپلز پارٹی دسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،یوسی 12غریب آباد کے وائس چیئر مین لیاقت بلوچ ،کونسلر سمیر بلوچ ،شفیع بلوچ، محمد حسین ہنگریو اور الیاس خاصخیلی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ریلوے کراچی اور گڈانی سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے لواحقین کو فوری طور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جائے اور واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔