حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
Posted on July 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہ سپتال چکوال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈی سی او چکوال یاور حسین تمام مصروفیات چھوڑ کر ہسپتال پہنچے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر بھی ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔
ایم ایس ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی نے ڈاکٹر اکرام الحق اعوان، ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ،ڈاکٹر حلیم،ڈاکٹر اعظم سمور اور ڈاکٹر شکیل مغل کو فوری طورپر ہسپتال طلب کرلیا۔اور زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں۔