کراچی (جیوڈیسک) سانحہ صفورا چورنگی پر پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق سانحہ کی جگہ سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ اور نجی سیکیورٹی ایجنسی کی کیپ بھی ملی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12 کے قریب تھی جس میں سے تین دہشتگردوں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انہیں پولیس کی وردیوں میں ملبوس تین دہشتگردوں نے بس کو روکا جس پر ڈرائیور نے سمجھا کہ سیکیورٹی وجہ سے بس کو روکا گیا ہے۔
اسی وقت 9 حملہ آوروں نے بس کا محاصرہ کر لیا جبکہ تین دہشتگردوں نے بس کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔