نواب شاہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ صفورا ایک انتہائی اندوہناک واقعہ تھا۔ پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں نے تفتیش کے بعد اس واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
جلد ہیں واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔ کراچی سانحہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
نواب شاہ پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین کے کانوکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سندھ حکومت، پولیس اور دیگر ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔