سانحہ صفورا کے ملزموں کی گرفتاری قابل ستائش ہے: وزیراعظم
Posted on May 20, 2015 By Mohammad Waseem اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Nawaz Sharif
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو فون کر کے سانحہ صفورا کے 4 ملز موں کی گرفتاری کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
کم وقت میں ملزموں کی گرفتاری ثابت کرتی ہے کہ کراچی آپریشن درست سمت میں جا رہا۔ وزیر اعظم نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ بھی کیا۔