شکارپور (جیوڈیسک) سانحہ شکارپور کے گرفتار مرکزی ملزم خلیل احمد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
ایس ایس پی شکار پور ثاقب میمن نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کے گرفتار مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر گزشتہ برس درگاہ حاجن شاہ دھماکے اور سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے میں بھی ملوث ہے۔
اس کا تعلق پنجابی گروپ استاد اسلم سے ہے، اس گروپ کے کئی ملزم 2011 کے بعد گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شکار پور میں ہی درگاہ حاجن شاہ کے آستانے میں دھماکے میں گدی نشین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔