جامع تعلیم الدین محلہ گودی ہارون آباد کا 12واں سالانہ جلسہ بعد از نماز عشاء منعقد ہو گا

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) جامع تعلیم الدین محلہ گودی ہارون آباد کا 12واں سالانہ جلسہ بمقام جامع مسجد سیدنا امیر معاویہ آج مورخہ 6نومبر 2014بروز جمعرات بعد از نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں تلاوت قرآن مجید قاری عبید الرحمان مہتمم تقوی مسجد، ثناء خواںقاری محمد سیف اللہ خالد، خصوصی خطاب ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطا المومن شاہ بخاری ناظم اعلی مجلس احرار سلام پاکستان، حضرت مولانا سید محمد مظہر شاہ اسعدی آف بہاولپور خطاب فرمائیں گے۔

زیر نگرانی حافظ عبد الطیف رحمانی، مدیر مدرسہ ہذا قاری یسین نے صحافیوں کو بتایا کہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔