انکم سپورٹ پروگرام انچارج کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

Protesters

Protesters

مٹیاری (جیوڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج کی ناانصافیوں کے خلاف سیکڑوں عورتوں نے مٹیاری پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا اور انچارج کے خلاف شدید نعری بازی کی، اس موقع پر خواتین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے پن کوڈ بند ہونے کی وجہ سے ہم بینظیر انکم سپورٹ کے وظیفے کی رقم سے محروم ہیں۔

معلوم کرنے پرآفس عملہ عورتوں کے ساتھ انتہائی ناروا انداز میں بات کرتا ہے، آفس سے دھکے دیکر نکال دیتا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج کے خلاف تحقیقات کرائی جائے۔