لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی جو 30 ستمبر سے بڑھا کر 30 اکتوبر تک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کرائے تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس بار زیادہ ٹیکس گوشوارے داخل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے بھی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔