انکم ٹیکس آرڈنینس سکینڈ شیڈول میں ترامیم کا نوٹیفیکیشن جاری

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کے مطابق اقوام متحدہ، غیر ملکی سفارتخانوں اور انکے ملازمین کی تقریبات پر بھی 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومتوں کو ہوٹلوں و میرج ہالز میں ہونے والی تقریبات پر دس فیصد ود ہولڈنگ کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ، غیر ملکی سفارتخانوں کے بچوں کی سکول فیس پر عائد پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس کی یہ چھوٹ عالمی قوانین کی مطابق دی گئی ہیں۔