اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایف بی آر نے تنخواہ دار ملازمین ودیگر انفرادی ٹیکس دہندگان، کمپنیوں، ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر ٹیکس دہندگان کیلیے ٹیکس ائیر 2019 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کر لی ہیں۔
ایف بی آرکی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایس آر او نمبری 951(I)/2019 میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس ایئر 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں تنخواہ اور اس کے علاوہ دیگرذرائع سے حاصل کردہ آمدنی کی تفصیلات بھی دینا ہونگی اوربہبود سیونگ سمیت دیگر اسکیموںسے منافع کی تفصیلات اوراپنے اخراجات کی تفصیلات بھی دینا ہونگی۔
اسی طرح کمپنیوں اوراے او پیزکو بھی ٹیکس گوشواروں میں تمام تر تفصیلات دینا ہونگی اوراپنے اثاثہ جات بارے بھی ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹس جمع کروانا ہونگیں۔