اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق سال 2013 کے انکم ٹیکس گوشوارے اب 30 نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ تاریخ میں توسیع کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر مقرر تھی جو عید تعطیلات کے باعث بڑھا کر 23 اکتوبر کر دی گئی تھی تاہم اس تاریخ میں ایک بار پھر 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔