انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

FBR

FBR

لاہور (جیوڈیسک) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے، گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اتوار کو ہونے کے باعث اس میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اب انکم ٹیکس گوشوارے آج بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ گوشوارے ایف بی آر میں رات بارہ بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

جبکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی برانچیں بھی رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔