انکم ٹیکس فائل کرنیکی تاریخ میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی: ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کے مطابق 15 نومبر تک صرف 4 لاکھ 67 ہزار 778 افراد نے انکم ٹیکس فائل کیا جبکہ گذشتہ سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ تھی۔

دوسری جانب الیکٹرونک طریقے سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 810 ہے۔ حکومت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں پہلے بھی کئی مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 30 نومبر کے بعد تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔