ملتان (جیوڈیسک) ملتان الیکشن ٹربیونل کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے والے چوہدری عبدالوحید آرائین نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی پی 196 سے منتخب ہونیوالے عبد الوحید آرائیں نے نادرا سے دو شناختی کارڈ بنوائے جس پر ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے رہنما رانا عبد الجبار نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی
جس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے چھ فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو نااہل قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ نون کے رہنما عبدالوحید آرائیں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔