نااہل حکومتیں عبدالستار ایدھی سے فائد ہ نہیں اٹھا سکیں۔ مسعود احمد صدیقی

Sufi Masood Ahmed Sidiqui

Sufi Masood Ahmed Sidiqui

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ حکومتیں اپنی نااہلی کی وجہ سے عبدالستارایدھی کی عظیم خدمات سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔

فلاح انسانیت میں مصرو ف عمل ادارے حکومتی سرپرستی سے محروم رہے ،جس سے ملک وقوم کو شدید نقصان پہنچایا گیا،آپ کی خدمات کوحکومتی سرپرستی نہ ملنا نہایت افسوس ناک ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پرعبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہناتھاکہ حکومتوں کوآپ کی خدمات سے جس طرح استفادہ کرنا چاہیے تھانہیں کرسکیں،اگر آپ کے مشن کوحکومتی سرپرستی مل جاتی تو انتہائی کم بجٹ میںفلاح انسانیت کے بڑے بڑے مقاصد حاصل کئے جاسکتے تھے ،پاکستان میں اب بھی بہت سے ایسے فلاحی ادارے موجود ہیں جوحکومتی سرپرستی کے بغیر فلاح انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان اداروںمیں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل بھی ایسا ہی ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا نیٹ ورک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بلاامتیاز مذاہب ومسالک شاندار فلاحی خدمات دے رہاہے ان کا کہنا تھاکہ اس وقت پاکستان کومحب وطن حکمران کی ضرورت ہے ،لاکھوں لوگوںکی نظریں جنرل صاحب کی طرف لگی ہیں کہ آپ نیشنل ایکشن پلان کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

نیب کومستحکم کیاجائے اورکرپٹ مافیااوران کے سہولت کاروں کوفی الفور ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ہم انسانیت کے مسیحا عبدالستارایدھی ے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیںاوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطافرمائے ۔آمین

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047