نااہل سیاستدانوں کے طرز سیاست نے ملکی وقار تباہ کر دیا : پیر غلام رسول

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور : مرکزی امیرتحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب پیر توصیف النبی مجددی، سیکرٹری مالیات، محمد حبیب اللہ اسداویسی نے گزشتہ روز تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوکہاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان حقائق کی روشنی میں حق اورسچ کی بنیادپرچلنے والوں کاساتھ دے گی۔

نااہل سیاستدانوں نے ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنے کیلئے جورویہ اختیارکررکھاہے اس نے ملکی وقارتباہ کردیاہے،قیادت جھوٹ،فریب ،دھوکہ دہی الزامات کی برسات کرے توپھرقوم دنیا کی نظرمیں باعزت نہیں رہتی ،الیکشن 2018ء میں عوام ہرممکن کوشش کریں کہ جھوٹ بولنے والے آئندہ اقتدارمیں نہ آئیں ،ماناکہ غلط لوگوں کاسیاست پرقبضہ ہے پھربھی کم سہی اچھے لوگ بھی موجود ہیں ،قوم جانتی ہے کہ حکمران طبقہ ایک دوسرے پرالزامات لگاتاہے اورکئی مقدمات بھی بنتے ہیں ،کبھی کسی بڑے سیاستدان کیخلاف فیصلہ نہیں آتا،پہلے مل کر ملک لوٹتے ہیں پھرایک دوسرے کے پیٹ سے نکانے کی بات کرتے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ ان کے اندر گند کے سواکچھ نہیں،انہوں نے کہاکہ دورحاضر میں میڈیاکاکرداربہت اہم ہے،صحافی سچ کی بنیادپرحقائق منظرعام پرلا کر عوام کی درست رہنمائی کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امتیازعلی شاکر:سیکرٹری نشرواشاعت
.. 03134237099