نااہل حکمرانوں کے باعث کروڑوں کی لاگت سے قائم ہسپتال تباہ ہو گیا، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : سا ئبان سٹیزن کیو نٹی بورڈ چیئر مین عالم علی نے مزدور رہنما سردار منظور حسین دوران گفتگو کہا ہے کہ گز شتہ 22 سال پہلے حکومت سندھ کے خزانے سے کروڑوں روپے مالیت سے بنائے گئے50 بیڈز پر مشتمل ہسپتال جواب کھنڈر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں بتایا کہ رپو رٹ کے مطا بق شاہ فیصل کالونی کی آبادی غریب عوام پر مشتمل ہے ،اسی وجہ سے یہاں کسی کی نگاہ نہیں پڑرہی ہے، نااہل افسران کی وجہ سے گورنمنٹ کے کروڑوں روپے سے قائم کیا گیا ہسپتال تباہ و برباد ہو رہا ہے،اگر اس ہسپتال میں عملہ تعینات کر کے چلایا جائے تو اس سے یہاں کے لاکھوں غریبوں کا بھلا ہوجائے گا۔

کیونکہ عوام پرائیوٹ ہسپتالوں کی بھاری فیس دینے کی طاقت نہیں رکھتی۔ عالم علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرے ہوئے کہا کہ پہلے وہ ان افسران کے خلاف قانونی اقدامات کریں جنہوں نے کروڑوں روپے کے ہسپتال کو تباہ وبرباد کیا اور اس ہسپتال میں عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام اپنا علاج کراسکیں، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت