راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو ہسپتال و راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر امراض اطفال ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں ہونے اضافے کے پیش نظر حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں کوئی کوتاہی نہ بر تی جائے۔
والدین کی لاپرواہی سے بچے جسمانی معذوری کا شکار ہو کر محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔