لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ہاوسنگ سیکٹر کی جانب سے طلب میں اضافے کی وجہ سے نومبر میں سیمنٹ کی خریداری بڑھ گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نومبر میں 27 لاکھ ٹن سیمنٹ بیچی گئی۔
مقامی طور پر سیمنٹ کی خریداری 9 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تعمیرات میں اضافے کی وجہ سے خریداری بڑھی ہے۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ 31 لاکھ ٹن رہی۔
پنجاب میں ہاوسنگ سیکٹر کی جانب سے طلب میں اضافے کی وجہ سے نومبر میں سیمنٹ کی خریداری بڑھ گئی۔