طلب میں اضافہ، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بڑھ گئی

Oil

Oil

لاہور (جیوڈیسک) ڈیزل کی کھپت میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بڑھ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران ملک میں تیل کی کھپت میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران سترہ لاکھ چالیس ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موسمی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت گیارہ فیصد بڑھ کر دو کروڑ دس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔