بڑھتی عمر کے ساتھ جمائیاں لینے کی عادت کم ہوجاتی ہے، ماہرین

Yawning

Yawning

لندن (جیوڈیسک) اب عمر چھپانے کے عادی خواتین و حضرات ہوشیار ہوجائیں کیونکہ بڑھاپا اب میک اپ وغیرہ سے تو چھپ سکتا ہے مگر جمائیاں نہ لینا سب راز افشا کردے گا۔

جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ جمائیاں لینے کا عمل عمر بڑھنے کیساتھ گھٹتا چلا جاتا ہے اور اگر بالکل ہی اس سے جان چھوٹ جائے۔

تو سمجھ لیں کہ آپ واقعی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جمائیاں ایک ایسی عادت ہے جس سے کسی کی عمر کا تعین بھی ممکن ہے مگر اس کے لئے ذہن پرذرا سا زور ڈالنا ہوگا۔