نیویارک (جیوڈیسک) موڈیز کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ترسیلات زر کی شرح بڑھنے اور غیر ملکی قرض کی وصولیوں کے باعث دیکھا گیا۔ غیر ملکی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی نیک شگون ہے۔
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے قرضوں کی ادائیگیوں کے رسک میں بھی کمی دیکھی گئی۔ موڈیز کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ غیر ملکی قرضوں اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کے سبب ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی ذخائر کو بڑھانے کیلئے اہم اور درست اقدامات کیے گئے جس سے ملکی زر مبادلہ ایک ہی ماہ میں ساڑھے 7 ارب سے بڑھ کر تقریباساڑھے 9 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔