یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کبڈی کے ٹورنامنٹ کا انعقاد

سنجھورو (رانا واقار حسین) تفصیلات کے مطابق جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سنجھورو کی جانب سے یوم ِ آزادی کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ سنجھورو میں کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف گاؤں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ میچ میں عوام کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی اور گردونواح سے آئے ہوئے لوگ میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25چک اور 29چک کی ٹیموں میں کھیلا گیا۔

جس میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 29چک کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔جس میں ریفری کے فرائض ممتاز جونیجو نے انجام دیئے ٹورنامنٹ میں پی پی رہنماء چودھری عاصم جٹ،رانا محمد انور،جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر طاہر کلیار، جٹ فیڈریشن کے صدر محمود عالم سدھو،فکشنل لیگ کے نورحسن فقیر، اشتیاق احمد آرائیں،صدر ایم ایس ایف وقار احمد جٹ ،صدر نیشنل پریس کلب راؤ وسیم اختر،علی گل دزکانی،غلام قادر پنھور،ذوالفقار علی رنداور دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سنجھورو کے صدر علی حیدر جٹ نے سندھ کی روایت کے مطابق مہمانوں کواجرک کا تحفہ پیش کیا اور جیتے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے۔جبکہ ہارنے والی ٹیم کو جنرل سیکریٹری جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سنجھورو محمد یونس جٹ نے ٹرافی دی اور ورکنگ کمیٹی جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سنجھورو کے چیئر مین حاجی فضل احمدنے کھلاڑیوں کو نقدانعام دیا۔

Sinjhoro Kabbadi

Sinjhoro Kabbadi