منڈی بہائوالدین: یوم جشن آزادی کے حوالہ سے ایک بڑ ی تقریب ٹی ایم اے کے سبزہ میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی محمد اعجاز چوہدری تھے۔ مہمان خصوصی جب ٹی ایم اے ہال پہنچے تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ محمد اعجاز چوہدری نے ٹی ایم اے ہال میں پرچم کشائی کی اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر میں ٹی ایم اے ہال کے سبزہ زار میں آنے والے تمام معززین کو دلی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ زرخیر فرٹیلائز زمین ضلع منڈی بہائوالدین کی ہے اور دنیا کا سب سے بہترین ایرگیشن سسٹم (نہری نظام) منڈی بہائوالدین میں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔ ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ضلع منڈی بہائوالدین میں صرف انصاف کی بات ہو ۔ کرپشن نہ ہوں میں اگر غلط کام کروں تو مجھے بھی بے شک جیل میں ڈال دیا جائے ۔ ہم چاہتے ہیں ڈی سی او ، ڈی پی او و تمام سرکاری افسران ہمیشہ انصاف کریں اورضلع منڈی بہائوالدین میں کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کریں ۔دو دن پہلے میری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو میں ان سے کہا کہ آپ منڈی بہائوالدین کی عوام کو اُن کا حق دیں ۔ میں نے قومی اسمبلی میں فخر سے کہا کہ سب سے زیادہ اوورسیز کا تعلق ضلع منڈی بہائوالدین سے ہے جو کہ پاکستان کی خدمت کرنے میں ہر وقت مصروف عمل ہیں اور پاکستان کی اکانومی میں سب سے بڑا رول ضلع منڈی بہائوالدین کے غیور عوام کا ہے۔