گجرات : یوم تقریب آزادی کے سلسلہ جوڑا جلالپور میں نیزہ بازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے ، جبکہ میزبانی کے فرائض رضا علی وڑائچ اور ذوالفقار باگڑی تھے ، اس موقع پر ایم پی اے میجر معین نواز ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، حاجی ناصر محمود ، نوابزادہ طاہر الملک ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلیمان علی ، پی ایس او ندیم بٹ ، حاجی خادم حسین جج نیزہ بازی ، چوہدری محمد نواز ریحانیہ و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر پنجاب بھر سے مختلف نیزہ باز کلب کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر رضا علی متہ نے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور تمام کلبوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس گرمی کے موسم کوئی بھی سوار اپنے گھوڑوں پر کاٹھیاں نہیں ڈالتا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کے موقع پر آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ، ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمانوں و دیگر انتہائی قابل احترام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے گورنمنٹ پنجاب کی کال پر جشن آزادی کے سلسلہ میں اس تقریب کا انعقاد کیا ، پنجاب حکومت کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر تمام گیموں کے پروگرام منعقد کروانے کا کہاگیا تھا ، پنجاب کی خوبصورت گیم نیزہ بازی ہے، جو کہ پورے پنجاب کے کسی بھی ضلع میں منعقد نہیں ہو ئی ، یہ عزاز صرف اور صرف گجرات کو حاصل ہوا ہے کہ یہاں پر نیزہ بازی کی تقریب کا انعقاد ہوا ، میں تمام کلبوں کا بے حد ممنوں ہوں کہ انہوںنے ہماری کال پر ساون کے سخت موسم میں اپنے گھوڑوں اور کھلاڑیوں کو میدان میں لا کر تقریب کو چار چاند لگائے۔