اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف مہمان خصوصی ہیں۔ جبکہ مسلح افواج کے سربراہان اورسیاسی جماعتوں کےاراکین بھی شریک ہیں۔ افواج پاکستان کے تینوں سروسز چیف بشمول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل رشاد محمود۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی تقریب میں موجود ہین، جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکین میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔
اسکے علاوہ اپوزیشن لیڈر سیدخور شید شاہ،ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اوراعجاز الحق بھی تقریب میں شریک ہیں۔