یوم آزادی تقریب آج رات پارلیمنٹ کے ہائوس کے باہر ساڑھے دس بجے ہوگی، آئی ایس پی آر

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ہو گی ، تقریب میں فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر ہوگی۔

ملی نغمے ، پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری بھی تقریب کا حصہ ہوگی ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تقریب میں فوجی دستے سلامی بھی پیش کریں گے۔

پاک فضائیہ ، ایوی ایشن مارچ پاسٹ اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے اور پاک فوج کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر بھی پیش کرے گا۔