کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال، باسکٹ بال اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تینوں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد، کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم، نیشنل بنک کے عظمت اللہ خان اور کراچی پولیس کے محمد اجمل نے شرکت کی اجلاس میں سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ محمد راشد کی صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کو گولڈ میڈل دیا جائے۔
اس حوالے سے 14اگست کو شہر کراچی میں کھیلوں کی منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیکریٹری کھیل محمد راشد کو گولڈ میڈل سے نوازیں گے۔ جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر