جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ دلبود محمڈن نے جیت لیا

Karachi

Karachi

کراچی: کالونی اسپورٹس ملیر کے زیر اہتمام منعقدہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ ملیرڈسٹرکٹ کی 8معروف فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیاجس میں دلبود محمڈن اور اعظم اسپورٹس نے فائنل تک رسائی حاصل کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل دلبود محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کو 2-0سے شکست دے کر جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیافاتح ٹیم کی جانب سے عادل نے کھیل کے آخری لمحات میں دونوں گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سراج الدین طالب ،خالد ممتازجمی،عدنان اور شوکت نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر رئیس احمد اور منور تھے۔

اس موقع پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ملیر کی معروف سماجی شخصیت شریف لاشاری اور صدر لیاقت مارکیٹ ایسوسی ایشن محمد حنیف گھانچی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اس موقع پر معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان ،کالونی اسپورٹس کے سیکریٹری ضمیر السلام ،محمد رئیس ،محمد خالد ،منور خان ،شوکت ،عرفان و دیگر موجود تھے۔