کراچی (اسپورٹس رپورٹر) معروف ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق فٹ بال حلقوں کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ایک روزہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد مورخہ 14 اگست 2015ء بروز جمعہ دلبود محمڈن فٹ بال گرائونڈ مہران گوٹھ میں منعقد ہو گا۔
اس ایک روزہ ٹورنامنٹ کا آغاز صبح برچم کشائی سے ہوگا جس میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگے “ون ڈے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ”میں شہر کی ممتاز فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔