لاہور (پ ر) پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر لبرلینڈ وٹ جدلیکا نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں 14 اگست کا دن بہت اہمیت کے حامل ہے ، اس دن ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانوں نے آزاد وطن حاصل کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی لیڈرشپ میں ہندوستان کے مسلمان اپنا الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور بہت سی قربانیاں دیں۔
آزادی کی خاطر دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں بلکہ پاکستان نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی۔اس موقع پر پریس سیکرٹری رانا علی زوہیب کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں نے اپنے عظیم قائد و رہنما ”قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال ”کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور آج کے دن دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک بنا لیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور لبرلینڈ کے سفارتی تعلقات بہت جلد استوار ہوجائیں گے اور لبرلینڈ پاکستان کی ممکن مدد کرے گا۔