ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل ایڈمنسٹریشن ٹیکسلا کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کی جانب سے ہم زندہ قوم ہیں کے زیر عنوان کمیونٹی ہال ٹیکسلا میںسٹیج ڈرامہ منعقد کیا گیا،جس میں ٹیلی ویژن اور سٹیج کے نامور بین الاقوامی شہر یافتہ سٹیج فنکاروں نے شرکت کی ، اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شرکاء محفل سے خوب داد حاصل کی۔۔
تقریب میں ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،جبکہ پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے اراکین ، عمائدین کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی،سٹیج فنکاروں میںنعیم خان، فخر پوٹھوہار حمید بابر،نامور فنکارہ رضوانہ خان،پوٹھوہاری کلچراور پوٹھوہاری زبان متعدد سٹیج ڈرامے کرنے والے شہزاد پپو،نعیم ٹوٹا،آغا پرویز و دیگر فنکار شامل تھے جنہوں نیہم زندہ قوم ہیں کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں قومی یکجتی ، محبت یگانگت، اور بھائی چارہ کا پیغام دیا۔۔
فنکاروں نے سٹیج ڈرامہ کی وساطت سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے خاکوں کے زریعے سبق آموز اداکاری کی، اور قومی یکجہتی کا بھرپور پیغام دیاجسے شرکاء محفل نے بہت پسند کیا،اور فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس پر کھل کر داد دی،تقریب میں مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندگان کونسلر ذیشان صدیق بٹ ، طاہر محمود طاہری ،عمر رشید، شہزادہ عمران حیدر نقوی نے خصوسی طور پر شرکت کی، ٹیکسلا کے تا ریخی شہر میںمنعقدہ جشن آزادی کے سلسلہ میں سٹیج ڈرامے کا یہ پہلا اور منفرد پروگرام تھا جو سرکاری سطح پر منعقد ہوا عوامی حلقوں میں اسے بڑی پذیرائی ملی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشا کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا کے شہریوں کی تفریح و طبع کے لئے اس قسم کی تقاریب کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے گا،تحصیل ایڈمنسٹڑیشن شہریوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،انکا کہنا تھا کہ ملکی ترقی ، بقاء و سلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے، ہماری پہچان پاکستان ہے،بین الاقوامی سطح پر ملک کے بہترین تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیں اپنا قومی و ملی فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔۔
انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل سے آنے والی پوری ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی اور عمدہ پر فارمنس پر انکے کرداروں کی تعریف کی،اس موقع پر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کی جانب سے حاجی محمد سلیم اور ملک عثمان عزیز نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیسکلا شاہد عمران مارتھ ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان و دیگرتحصیل انتظامیہ کے ذمہ داران منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ، ہم زندہ قوم ہیں کے حوالے منعقدہ پروگرام کو کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تحصیل ایڈمنسٹڑیشن آئندہ بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کرتی رہے گی، فنکاروں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ فنکار اپنی شخصیت کی نفی کرتے ہوئے کردار میں ڈوب جاتا ہے تو وہ اپنے کردار کا حق ادا کرتا ہے، راولپنڈی آرٹس کونسل کی پوری ٹیم بہترین پروگرام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہے،ٹیکسلا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ تحصیل ایڈمنسٹریشن نے شہریوں کا زوق دیکھتے ہوئے ہم زندہ قوم ہیں کے زیر عنوان سٹیک پروگرام منعقد کیا جس کا عوامی حلقوں کی جانب سے بہت ہی اچھا رسپانس ملا۔۔