کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر مسلم کلب کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ یوم آزادی اسپورٹس ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 28 ستمبر 2016 ء بروز بدھ کراچی کے مقامی کلب میں منعقد ہوگی ۔تقریب کے مہمان خصوصی KDAآفیسرز کلب کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد محبوب یوم آزادی اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرینگے۔
ملیر مسلم کلب کے سیکریٹری ایم نسیم کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں کلب کے زیر اہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے شعبوں کے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوںکو انفرادی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر