کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وزارت کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے جاری یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے 2 سیمی فائنل جو کہ بارش کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔
اب یکم ستمبر 2016ء بروزجمعرات پہلا سیمی فائنل نشتر باسکٹ بال کلب بمقابلہ آرام باغ باسکٹ بال کلب جبکہ دوسرا سیمی فائنل 2 ستمبر 2016ء بروز جمعہ بائونس باسکٹ بال کلب بمقابلہ بہادر باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کا فائنل 4ستمبر 2016ء بروز اتوار شام 7:30بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر کھیلا جائیگا۔