کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل نشتر کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 48-34سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
فاتح ٹیم کے شبیر حسین نے 13،طلحہ امجد نے 12اور اسد علی نے 12پوائنٹ حاصل کئے جبکہ حریف ٹیم کے وجہیہ احمد نے 9اور راجہ نے 8پوائنٹ اسکور کئے کھیلے گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،ممتاز احمد اور نذاکت نے انجام دیئے۔